راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اساتذہ کو وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ نہیں ملے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پری میچور ریٹائرمنٹ کے کیسز مسترد کر دئیے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا جس کے مطابق آساتذہ کو وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ نہیں ملے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پری میچور ریٹائرمنٹ کے کیسز مسترد کر دئیے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں اساتذہ نے قوانین سے ہٹ کر ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کیا تھا جس کے سبب ان کے کیسز مسترد کر دئیے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹیز نے بھی اساتذہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر انہیں حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔
143