راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کا طریقہ کار اور کیلنڈر جاری،تبادلے ای ٹرانسفر کے تحت ہی ہونگے محکمہ تعلیم پنجاب۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے تمام کیٹگریز کے اساتذہ کے تبادلوں کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا اسی کیلنڈر کے تحت ہی آئندہ اساتذہ کے تبادلے ہوا کریں گے کیلنڈر کے مطابق ہمدردی بنیاد پر تبادلوں کی آن لائن درخواستیں یکم تا دس نومبر جمع ہوں گی 11تا 17نومبر سکروٹنی اور 20نومبر کو آرڈرز جاری ہوں گے ہمدردی بنیاد پر بیوہ،طلاق یافتہ،شادی باہم رضامندی پر تبادلوں کی درخواستیں ہر سال یکم تا دس جنوری آن لائن وصول 11تا 17جنوری سکروٹنی اور 20جنوری آرڈرز ہوں گے اسی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دوسری بار تبادلوں کے لیے یکم تا دس مارچ درخواستوں کی وصول 11تا 17مارچ سکروٹنی 20مارچ آرڈرز ہو ں گے تمام کیٹگریز کے میرٹ پر تبادلوں کے لیے درخواستیں یکم سے 10مئی وصول 11سے 17سکروٹنی اور 20جولائی آرڈرز ہوں گے اسی طرح ستمبر میں بھی ضرورت مند ٹیچرز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسی شیڈول کے تحت تبادلے کرانے کے مجاز ہون گے مجموعی طور پر میرٹ پر تمام کیٹگریز کے اساتذہ کے تبادلہ سال میں ایک بار مئی میں ہوں گے جبکہ انسانی ہمدردی،بیوہ،طلاق یافتہ،نئی شادی،باہم رضا مندی،معذوری پر ہر سال جنوری،مارچ،جولائی،ستمبر اور نومبر میں تبادلے کرا سکیں گے۔
209