192

اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری تبادلوں پر عائد پابندی ختم

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم آج سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی،تمام کیٹگری کے اساتذہ تبادلوں کے لئے آن لائن رجوع کر سکیں گے۔اساتذہ 24 دسمبر تک اپنے پسندیدہ سکولوں میں تبادلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے،اس سے پہلے تمام شعبوں کے تبادلوں پرسے پابندی گرمیوں کی چھٹیوں میں اٹھائی گئی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال بھی اساتذہ کے تبادلے ایس ٹی آر کے مطابق ہوں گے، ایس ٹی آر کے مطابق خالی سیٹوں پر ہی اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ دسمبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی جائے گی. تمام کیٹیگری کے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لئے آج سے اپلائی کرسکیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں