111

ادویات کے بحران کا خدشہ،وفاقی وزیر صحت نے وزیر خزانہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ادویات کے بحران کا خدشہ ، وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ادویات کے خام مال کے لیے لیے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران کا خدشہ ہے، ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے،پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ بھارتی خام مال ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے، بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھار پر خام مال نہیں دے رہی،اگر ایل سییز کھولنے کا مسئلہ نہ حل کیا گیا تو ملک میں ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا سنگین بحران ہوگا،ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم اور فارماسوٹیکل مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پٹرولیم اور فارماسیوٹیکل کے لئے ایل سی بند نہ کی جائیں، جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کریں،نومبر کے مہینے میں اکتوبر سے زیادہ درآمدات ہوئیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں