361

ادویات ایک بار پھر مہنگی ،منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد- سکھر موٹروے کیلئے 9.5 ارب روپے کی ریاستی گارنٹی اور نیو گوادر بین الااقوامی ائیرپورٹ منصوبے کے لیے 83کروڑ 91 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 12 کروڑ 14 لاکھ روپے اور وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 70 کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں