ادوالہ میں چوری کی واردات، 80 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری

ظفر محمود سکنہ ادوالہ نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم چور اُن کے گھر میں داخل ہو کر اُس کے بیٹے کا اسی ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔