گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اداروں کی جنگ، کمپنیوں کے مفادات میں آڑھتی پھنس گئے، جناح ٹاون میں سبزی منڈی کا نوٹیفکیشن ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے کینسل کر رکھا ہے، گوجرخان کی عدالت سے کیس خارج ہونے پر راولپنڈی کی عدالت میں کیس دائر کئے گئے جو دونوں کیس گزشتہ روز خارج ہو گئے جس پر سیشن جج راولپنڈی کی عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا، جناح ٹاون میں سبزی و فروٹ منڈی کے حق میں چوہدری خالد اینڈ کمپنی اور خواجہ ناصر نواز وغیرہ اور ان کے وکلاء کیسز کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب چیئرمین، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی گوجرخان، ایکسٹرا ڈائریکٹر محکمہ زراعت اور چوہدری خضر گجر و انکے وکلاء کیسز کی پیروی کر رہے ہیں، آئے روز عدالتوں میں دائر ہونے والے اور خارج ہونے والے کیسز کے باعث سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتی سخت ذہنی کوفت و اذیت کا شکار ہیں، ایک سروے میں شہری حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جانب مفادات کی جنگ لڑی جا رہی ہے، تاجروں اور آڑھتیوں کو اس میں استعمال کر کے اپنے اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، حکومت پنجاب اس معاملے میں سنجیدہ ہے تو اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منظور کی جانے والی منڈی میں سبزی و فروٹ منڈی کو شفٹ کرائے بصورت دیگر تاجروں آڑھتیوں کیساتھ یہ ڈرامے بازی بند کرے، حکومت کی کہیں رِٹ نظر نہیں آ رہی جس سے منڈی کے آڑھتی سخت پریشانی کا شکار ہیں
134