105

احتجاج کے دوران زخمی 24 اہلکاروں کی حالت نازک ہے،آر پی اوراولپنڈی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آر پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے پولیس پر براہِ راست فائرنگ کی، شیل پھینکے۔پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق آر پی او راولپنڈی نے سی پی او اور ڈی پی او اٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔آر پی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ افسروں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تشدد سے راولپنڈی ڈویژن کے 170 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 24 کی حالت نازک ہے۔

آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ 32 کیسز میں 11 سو 51 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 64 افغان شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ہکلہ کے مقام پر پولیس پر براہِ راست فائرنگ کی، پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا۔آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے، 11 پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے روکا تو مظاہرین نے پُر تشدد کارروائیاں کیں۔

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کا قافلہ راولپنڈی میں داخل ہوا تو پولیس پر براہِ راست فائرنگ کی گئی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں