ضلع راولپنڈی میں سرکاری تعلیمی اداروں کی اساتذہ کی طرف سے بطور اجتجاج بندش پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی پنڈی پوسٹ سے گفتگو جس میں انھوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ سرکاری تعلیمی اداروں کے دورے کریں بطور اجتجاج بند سرکاری تعلیمی اداروں کی فوری تفصیلات ارسال فرمائیں بند ملنے والے سکولز کے اساتذہ کو غیر حاظر تصور کیا جائے گا ، سماجی شخصیات و بچیوں کے والدین نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ سکول وین سے بچیاں سکول پہنچتی ہیں اور آدھے گھنٹے بعد انھیں کہا جاتا ہے کہ سکول بند ہے گھر جائیں اس عمل سے بچیوں کو متعدد خدشات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جسکی ذمہ سکول کے سربراہ پر عہد ہو گی
