اٹک (نمائندہ پنڈی پوسٹ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اتحاد امت وقت کا سب سے اہم تقاضا اور ضرورت ہے جس کی بدولت ہم دنیا بھر کی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں مسلم ممالک کے باہمی نفاق اور اختلافات کی وجہ سے دشمن ہمیں ایک ایک کر کے صفہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے کشمیر فلسطین اور ایران ہر جگہ ملت کفر متحدہ ہے جبکہ ملت اسلامیہ کو بھی متحد ہونا چاہیے پونے دو ارب مسلمانوں اور 80 لاکھ فوج ہونے کے باوجود محض اتفاق اور اتحاد کی کمی سے ہم اپنی حیثیت کھو چکے ہیں ہماری بہادر فوج نے بھارت کو چنے چبوائے اس کا غرور خاک میں ملایا
اب ایران پوری قوت کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے سامنے کھڑا ہے مسلم دنیا کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم نے مری میں منعقدہ جمیعت طلبہ عربیہ کے عہدے داران کی لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ورکشاپ سےنائب امیر جماعت اسلامی پنجاب حافظ تنویر احمد،جمیعت اتحادالعلماء پنجاب کے صدر مولانا امیر عثمان،جماعت اسلامی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عثمان اکاش،منتظم اعلٰی جمیعت طلبہ عربیہ پنجاب واجد اقبال،امتیاز میکن اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا امیر پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اس خطے میں ایران ترکی پاکستان اور افغانستان ایک پیج پہ ا جائیں تو انشاءاللہ دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کے خلاف نہ کوئی سازش کر سکتی ہے نہ ان کے مکروہ عزائم کامیاب ہو سکتے ہیں پاکستانی قوم نے ہندوستان کے خلاف منظم اور متحد ہو کر ایک باوقار قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے
انہوں نے کہا ارمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات اچھی پیش رفت ہے امید ہے آرمی چیف میں پاکستان کا مقدمہ بھی لڑا ہوگا اور ہندوستان کے مکروہ عزائم بھی امریکی صدر کے سامنے رکھے ہوں گے انہوں نے کہا کہ پوری ایرانی قوم جس طرح اپنے روحانی پیشوا کے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ بھارت کی طرح اسرائیل کو بھی شکست کا سامنا کرنا ہوگا