اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حضرت ابو بکر صدیق ؓ کرہ ارض پر وہ واحد ہستی ہیں جنہیں خلیفۃ الرسول کا لقب نصیب ہوا۔اور آپ کی چار پشتوں کو معیت رسالت ﷺ نصیب ہوئی۔سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا یہ امتیاز ہے کہ یہ سلسلہ بوساطت حضرت ابو بکر صدیق ؓ آپ ﷺ سے برکات حاصل کرتا ہے۔اپنے اس وقت کو قیمتی جانتے ہوئے تزکیہ نفس اختیار کریں اور فی زمانہ برکات نبوت ﷺ کے حصول کے لیے ایسی محافل میں جانے کو غنیمت جانیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے خطاب!انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں جتنی بے راہ روی ہے اور ہمارے اوپر جومشکلات آ رہی ہیں اس کی وجہ ہمارے اعمال ہیں۔ہم دنیاوی تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور دینی تعلیم سے اپنے بچوں کو بہرہ مند نہیں کرتے ۔اسی کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔دنیاوی تعلیم کا حصول منع نہیں ہے لیکن اولین درجہ دینی تعلیم کا ہے۔معاشرے میں دوسری خرابی جو کہ عام ہو چکی ہے وہ یہ ہے کہ ہم والدین کا عزت و احترام نہیں کرتے۔حالانکہ قرآن کریم میں براہ راست والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم موجود ہے۔ایسا نہ کرنے سے ہمارے ہر کام سے برکت اُٹھ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سردی کے موسم میں اللہ کے نام پر ہمارا مل بیٹھنا اور اس کا احسان کے تربیت کے اسباب بھی پیدا فرما دئیے۔ہم بھی اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کریں وہ اپنی شان کے مطابق نواتے ہیں۔اللہ کریم سب کا آنا قبول فرمائیں اس کا احسا ن کہ کیفیات قلبی سے ہمیں نوازا۔اللہ کریم استقامت عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
74