162

آہنی راڈ اور ڈنڈوں کے وار سے تین افراد زخمی

کلرسیداں (راجہ سعید) زمین کے درینہ تنازع پر سات افراد نے ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔محمد جمیل سکنہ درکالی معموری نے تھانہ کلر سیدا ں پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز سہ پہر تین بجے کے قریب، میرے ساتھ میرا بھائی محمد اویس اور بہنوئی شاہد محبوب سامان لینے کیلئے کلر سیداں جا رہے تھے اور اس دوران پنڈی روڈ نزد ہنڈاموٹر سائیکل شو روم کے پاس رکے ہوئے تھے کہ اسی اثناء میں، فدا حسین،اس کا بیٹا منیب،فیضان، اس کا باپ محمد زعفران، فدا کابھائی نوید پسران سخاوت، دانیال اور دانش ہمارے پاس آ گئے۔فد ا نے وار ڈنڈا کیا اور للکارا مارا کہ سب کو جان سے مار ڈالو۔فدا نے وار ڈنڈا کیا جو شاہد محبوب کے سر پر لگا۔منیب نے وار ڈنڈاکیا جو میرے سرپر لگا۔فیضان نے آہنی مکے سے حملہ کیا جو میرے بھائی اویس کے ہونٹ پر لگا۔نوید نے وار ڈنڈا کیا جو میرے دائیں بازوکے کندھے پر لگا۔زعفران نے وار ڈنڈاکیا جو اویس کو پسلیوں پر لگا۔دانیال نے وار ڈنڈا کیا جو شاہد محمود کی پسلیوں پر لگا۔دانش نے بھی وار ڈنڈا کیا جو شاہد محمود کی پسلیوں پر لگا۔وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ عرصہ دو برس قبل گاؤں میں زمین پر دیوار تعمیر کرنے کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا تھا لیکن معززین علاقہ نے ہمارے درمیان راضی نامہ کروا دیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں