تحریر:ڈاکٹرصباء فردوس ستی
ہائی بلڈ پریشر کیا ہے؟جس رفتار سے آپکا دل آپکے جسم میں خون پمپ کرتا ہے اُسے بلڈ پریشر کہتے ہیں اگر کسی بھی وجہ سے دل کو خون کی گردش برقرار رکھنے کے لیے ذیادہ طاقت لگانی پڑے تو ایسی حالت میں ہائی بلڈ پریشر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات آرام دہ زندگی،تمباکو کا ذیادہ استعمال،وزن کا ذیادہ ہونا،ورزش کی کمی،ڈپریشن اور سٹریس وغیرہ ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کو سائیلیٹ کلر یعنی خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے ہائی بلڈ پریشر اپنے آپ ہی میں مختلف بیماریوں کی جڑ ہے ہائی بلڈ پریشر دل کے مسائل کی وجہ بنتا ہے آج کل عموماً نوجوان نسل میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ دیکھا جا رہا ہے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے کے روزانہ کی بنا پر ورزش کی جائے،تمباکو نوشی جیسی بری عادات کو چھوڑا جائے،خوراک میں نمک کو کم استعمال کیا جائے اور سٹریس کم سے کم لیا جائے
60