چوآخالصہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا۔چوآخالصہ آٹا سیل پوائنٹ پر عوام کا جم غفیر،سیل پوائنٹ پر 300 بیگز کی فراہمی،اکثر خالی ہاتھ واپس ہوگئے۔آٹا سپلائی کی مقدار بڑھائی جائے۔عوام کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ آٹا بحران سے چوآ خالصہ و گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شدید متاثر ہیں۔جو سستے آٹا چوآ خالصہ بس سٹاپ کے قریب محکمہ فوڈ پنجاب ،تحصیل انتظامیہ کے احکامات پر آنے والی فلور ملز کی گاڑی کے انتظار میں صبح دس بجے کے قریب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔اور فلور مل کی گاڑی کے آتے ساتھ ہی آٹا حاصل کرنے دوڑتے ہوئے آٹا حاصل کرنے کے لیے گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیتے ہیں۔غیر منظم مجمع سے جہاں عوام الناس خود گھنٹوں پریشانی کا سامنا کرتے ہیں وہی پر فلور ملز کی جانب سے آئے سیلز ہیلپر بھی عوام کے غیر منظم مجمع اور عدم تعاون کا گلہ کرتے نظر آئے
113