95

آن لائن اسٹامپ فروشوں نے من مانے نرخ مقرر کر لئے

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم اسٹامپ پیپر زسسٹم کے آن لائن ہونے سے اسٹامپ فروشوں نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر دیئے، سائلین مشکلات کا شکار، ضلع کچہری میں آنے والے سائلین سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بجلی، ٹیلیفون، سوئی گیس کے کنکشن لگوانے کے لئے آنے والے سائلین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹامپ پیپر ز آن لائن پر منتقل ہونے کیوجہ سے اسٹامپ فروشوں نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کردیئے ہیں جس کیوجہ سے سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے، سائلین کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری میں 100 روپے والا ای اسٹامپ پیپر 500 سو روپے، جبکہ 500 سو روپے والے اسٹامپ پیپر ز کا 1 ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں اگر کوئی سائل اضافی وصولی بارے باز پرس کرے تو اسٹامپ فروش لڑائی جھگڑے گالی گلوچ پر اترآتے ہیں۔ سائلین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچہری میں نافذ جنگل کے قانون کا نوٹس لیا جائے اور مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق ای اسٹامپ پیپرز فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ غریب، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے سائلین کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں