راولپنڈی آل پاکستان پیٹرول پمپ اوونرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم انڈسٹری سے وابستہ افراد کے مسائل کو سنجیدہ نہ لینے پر ملک میں پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کیلئے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی پالیسی بناتے وقت اگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو ملک بھر میں 15 ہزار کے قریب پٹرول پمپ بند کر دئیے جائیں اور بحران کی ذمہ داری
حکومت پر ہوگی ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے 6 مارچ کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا پٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس سے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا حکومت پالیسی سازی میں
صنعت کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کرے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے 14 سے 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں لیکن اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے اور پٹرول پمپ بندش کی صورت میں پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ پیدا ہو جائے گا اور ممکنہ بحران کی ذمہ داری وزارتِ پٹرولیم پر عائد ہوگی
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.