195

آصف علی زرداری کی مہرین انور راجہ کی رہائشگاہ آمد

کہوٹہ (ارسلان کیانی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق صدر پاکستان روح رواں پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی راجہ انور ایڈووکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ لاہور آمد پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ اور محترمہ امبرین انور راجہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائیں مغفرت کی آصف علی زرداری نے اس موقع پر مرحوم راجہ محمد انور ایڈووکیٹ کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ راجہ محمد انور مرحوم کی وفات کے بعد مہرین انور راجہ اور انکے خاندان کی پارٹی کے لیئے خدمات قابل تعریف ہیں مشکل حالات میں پیپلز پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا سابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر مہرین انور راجہ کی بھانجی عنبرین انور راجہ ایڈووکیٹ کی نوبہاتی صاحبزادی عمائمہ راجہ ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی اور اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال لانگ مارچ اور عدم اعتماد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی مہرین انور راجہ ایڈووکیٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مشکل وقت میں پارٹی کی بھاگ دوڑ سنبھالی اور پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے بہترین فیصلے کیئے انشائاللہ چیئرمین بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو اچھے طریقے سے آگے بڑھائیں گے اس موقع پر محترمہ امبرین انور راجہ ایڈووکیٹ نے اپنی والدہ کی وفات کے بعد ان پر لکھی نظم آصف علی زرداری کو سنائی جس پر انھوں نے امبرین انور راجہ کی نظم کو خوب سراہا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں