211

آزاد پتن روڈ پرالٹ جانیوالے ٹینکر کو ریسکیو کر لیا گیا

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)انتظامیہ کی بر وقت کاروائی سے تحصیل کہوٹہ میں آزاد پتن روڈ پر الٹ جانیوالے ایل پی جی ٹینکر کو محفوظ انداز میں ریسکیو کر لیا گیا جس سے بڑے حادثہ کا خدشہ ٹل گیا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی جبکہ ریسکیو 1122‘ پنجاب پولیس‘ ٹریفک پولیس اور آئیسکو کی ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا ایل پی جی ٹینکر کے آئیل ٹینک میں لیکیج بھی شروع ہو گئی ریسکیو آپریشن کے دوران اردگرد کے مکانات کو بھی خالی کرا لیا گیا ایل پی جی ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے بجلی کی تاروں کو بھی نقصان پہنچا تاہم آئیسکو کی بروقت کارروائی کی وجہ سے تاروں کی مرمت کے بعد بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں