واہ کینٹ۔ بصیرت ہائی اسکول نئی نسل کو شعور، ہمدردی اور برابری سکھا رہا ہے یاسر منظور ۔ بصیرت ہائی اسکول فار انکلوسیو ایجوکیشن واہ کینٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اسکول کے طلبہ نے ملی نغمے، ترانے اور خاکے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی شخصیت یاسر منظور تھے۔ انہوں نے اسکول کی جانب سے معذور اور نارمل بچوں کو یکساں تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ یاسر منظور نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانیاں دیں۔ ہمیں چاہیے کہ نئی نسل کو آزادی کی قدر اور اس کی حفاظت کا شعور دیں آخر میں اسکول کی پرنسپل جویریہ فیصل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اسکول کی تعلیمی خدمات کا خلاصہ پیش کیا۔
اہم خبریں
14اگست کو پاکستان اپنی عسکری طاقت اور دفاعی صلاحیتوں کا شاندار مظاہر ہ کرے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر
شنا ختی کا رڈ او ردیگر بنیادی خدمات کا حصول مزید آسان نادرا نے اے ٹی ایم طر ز کی مشین متعارف کر وادی
**راولپنڈی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت**
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل اہم دورے پر سعودی عرب روانہ
آئی ایم ایف مخصوص اوقات میں سستی بجلی کی اجازت نہیں دے رہا، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
جموں 6 تحریک شاد باد کا عبدالخطیب چودھری کی حمایت کا اعلان
قائداعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک،عدالت کا شہری کو پیش ہونے کا حکم
چارسدہ کا بہادر سپوت وطن کی حرمت پر قربان
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ندیم ناصر کا دورہء کلرسیداں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔