جہلم پاکستان تحریک انصاف آزادی مارچ کے موقع پر ریلی کی قیادت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چوہدری فراز حسین، عبدالشکور ولد سائیں محمد جٹ سکنہ میر پورسمیت تھانہ منگلا میں 2 سو نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 353 ت پ،186 ت پ،188 ت پ، 506-IIت پ، 427 ت پ،148 ت پ، 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ آزادی مارچ کے موقع پر درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں گزشتہ روز عدالتوں نے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، گرفتار ہونے والے کارکنوں میں ضلعی صدر شامل تھے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ منگلا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین پسران چوہدری نسیم حسین سکنہ لدھڑ، عبدالشکور ولد سائیں محمد جٹ سکنہ میر پورآزاد کشمیرسمیت 2 سو نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،اسی طرح پی ٹی آئی کے آذادی مارچ کے موقع پر گزشتہ روز پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری غلام احمد زمرد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چوٹالہ،چوہدری تنویر ممیان،سابق کونسلر خادم اللہ بٹ، جمعہ خان ولد محمد حیات کوٹ کلاں پنڈدادنخان، انتصار احمد ولد احمد خان کھوتیاں جالپ، ضمیر احمد شاہ ولد شبیر حسین شاہ دینہ، ابرار احمد ولد گلزاراحمد منگلا کینٹ، شوکت گوندل ولد نظام دین،مفتیاں دینہ، ایم فرخ ولد ایم ریاض مفتیاں دینہ، محمد عرفان ولد محمد لطیف الکوثر گارڈن دینہ، فرحان منورولد منور سعیلہ، افتخاراحمد ولد فضل داد سعیلہ، امان اللہ ولد منظور اللہ بلال ٹاؤن، محبوب حسین ولد اکرم فضل آباد، محمد حفیظ ولد محمد سعید دینہ، عظمت ولد سہیل قائد اعظم ٹاؤن دینہ، گل محمد ولد عطاء محمد عیسیٰ تھانہ لِلہ، راجہ معروف عابد ولد محمد ولایت بڑا گواہ ڈومیلی، نعیم فاروق ولد فاروق احمد اسلامیہ سکول جہلم، ندیم فاروق ولد فاروق احمد اسلامیہ ہائی سکول جہلم، راسب ولدسعید محمد بھیلووال تھانہ لِلہ، ایم شہباز اکبر ولد صوبیدار اکبرمحلہ سلیمان پارس، راجہ فرحان ولدطارق محمود، سلیمان پارس، ایم جنید ولدشاہد محمودباغ محلہ، محمد قاسم ولدملک محمد باغ محلہ، خادم اللہ بٹ بلال ٹاؤن سمیت تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیاہے،اس موقع پرمعروف قانون دان چوہدری فیصل فرید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی و غیر آئینی ہیں جس کے تحت کارکنوں کو ہراساں کیے جانے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں پر ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے، ہمارے کارکنوں کو انتظامیہ نے بلاوجہ حراساں کرنے کی کوشش کی ہے، پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، انتظامیہ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کارکنوں کو حراست میں لیا اور جھوٹے مقدمات درج کرکے حکمرانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
184