107

آزادکشمیر میں بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی ‘راجہ نوید اختر گوگا

کھڑی شریف (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہو گا آزادکشمیر میں بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بانی رہنما

اور سابق امیدوار اسمبلی کھڑی شریف راجہ نوید اختر گوگا نے صدر میاں محمد بخشؒ پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور ڈسٹرکٹ میرپور کی خستہ حال روڈے موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے آزاد کشمیر میں حکومتی کریشن داستانیں عام ہے کرسی کی کشش میں حکومتی وزیر دست گربیان ہیں آزاد کشمیر میں عوام کیلئے امید کی کرن مسلم لیگ ن ہے وہ وقت دور نہیں جب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اور اس کے وزیر اعظم قائد کشمیر کریشن سے پاک بے باک نڈر لیدر راجہ محمد فاروق حیدر خان ہونگے اور اُن کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا آغاز کیا جائے گا مسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مرد مجاہد ہے جنوں نے 28مئی 1999ء میں ایٹمی دھماکہ کرکے ملک پاکستان کو اسلامی امہ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو اسلامی قلعہ قراد دیتے ہوئے مسلم دنیا میں پاکستان کو واحد اٹیمی ریاست بنایا نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منا ظرطہ کریں گا پاکستان خوشحال ہو گا آزاد کشمیر بھی خوشحال ہوگا اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو کر آزاد کشمیر کا حصہ ہو گا۔
صدر میاں محمد بخشؒ پریس کلب راجہ وقاص سرور کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا
کھڑی شریف (نمائندہ پنڈی پوسٹ) صدر میاں محمد بخشؒ پریس کلب راجہ وقاص سرور کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ نوید اختر گوگا ،نامو ر قانون دان راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ ، چوہدری اللہ رکھا ، چوہدری جہانگیر ، ضمیر حسین جعفری ، راجہ آفتاب ، حافظ شاہد، فرید مغل ، مجاہد شاہ ، راجہ عامر ، صدر انجمن تاجراں چوہدری یٰسین ، ڈاکٹر معروف ، ماسٹر جمشید ، ماسٹر راجہ علی اصغر خان ، میاں ساجد ودیگر نے شرکت کی ریفرنس میں راجہ وقاص محمود ایڈووکیٹ ، ماسٹر سعد کے والد محترم ممتاز ماہر تعلیم رٹا ئر ڈ ہیڈ ماسٹر راجہ محمود اختر آف پنڈی سبھروال کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کی گئی مرحوم ملن ساز اور شریف النفس انسان تھے مرحوم کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں