امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنا۔ غریبوں، مظلوموں اور محکوموں کے حقوق کی بازیابی کے لیے اٹھنا اور عدل اور انصاف کے لیے کوشش کرنا ہی اصل عبادت
ہے۔ اسلامی معاشی نظام یہ ہے کہ اپنے وسائل میں غریبوں کو شریک کیا جائے۔ یتیموں اور مسکینوں کی حتیٰ المقدور مدد کی جائے۔ جو قوم اور معاشرہ اپنے مال میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو شریک نہیں کرتا اللہ تعالیٰ انہیں محروم کردیتا ہے۔ فرسودہ نظام میں یہ جرات نہیں کہ اس کی بنیاد پر کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو اپنے حقوق مل سکیں۔ اس فرسودہ نظام نے تو عوام سے حقوق کے مطالبے کا حق بھی کا حق بھی چھین لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر جمیل احمد زاہد مرکزی ناظم دعوت برائے آزادکشمیر تحریک منھاج القرآن انٹرنیشنل اس موقع پر تقریب کی صدارت اسلام گڑھ کی سیاسی سماجی شخصیت چوہدری گلزار حسین جب کہ مہمان خصوصی تحریک منھاج القرآن کے مرکزی رہنما و منھاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ ملک عبدالرحمان انجمن تاجراں حاجی یونس فائیکو میلاد کمیٹی اسلام گڑھ کے صدر حاجی نجابت حسین سرپرست اعلیٰ منھاج القرآن اسلام گڑھ قاری قربان صدیقی صدر تحریک منھاج القرآن اشرف محمود قادری، چوہدری محربان ، الحاج پیر ادریس نقیبی، ایم ایس ایم اسلام گڑھ کے نوجوانان اور اسلام گڑھ کے سیاسی و سماجی ومذہبی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قاری قربان صدیقی نے کہا کہ تحریک منھاج القرآن اسلام گڑھ پوری دنیا میں دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ تعلیم وتربیت کا خصوصی اہتمام کیا۔ اور پسے ہوئے طبقات کو اپنے وسائل کے ساتھ شریک کریں۔ پروفیسر جمیل احمد زاہد نے درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے انسان کو تخلیق کرنے کا ارادہ کیا تو فرشتوں نے کہا کہ اے اللہ ہم تیری حمد وثناء کے لیے کافی ہیں پر انسان تو تیری زمین میں فساد برپا کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے جواب دیا کہ جو میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے۔ انسان دنیا میں رہ کر میری بندگی بھی کرے گا اور دکھی انسانیت کی خدمت بھی کرے گا۔ کیوں کہ اصل عبادت اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت ہے۔ ان کے حقوق کا تحفظ ہے۔ پروفیسر جمیل احمد زاہدی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں انسانی جان کو مقدس سمجھا جاتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے انھیں وافر وسائل مہیا کیے ہیں۔ جو قوم اور معاشرہ اپنے حال میں غریبوں کو شریک نہیں کرتا اللہ تعالیٰ انہیں محروم کردیتا ہے۔ دین و ایمان یہی ہے کہ اپنے حال و دولت میں ملک کے غریبوں کو شریک کیا جائے۔ بیرون ملک سے سرمایہ اپنے وطن لایا جائے۔ آج ہر طرف افراتفری کا عالم ہے کیوں کہ ہم اجتماعی طور پر بے حسی کا شکار ہوچکے ہیں۔ ہم اپنے اردگرد ظلم کا گرم بازار تو دیکھتے ہیں لیکن حق کی آواز بلند نہیں کرتے۔ ہم عدل وانصاف کی بات نہیں کرتے ہم غریبوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے۔ ہم سکون و اطمینان چاہتے ہین۔ تو ہمیں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنا ہوگا۔ انھیں بھی برابری کی سطح پرترقی کے مواقع مہیا کرنا ہوں گے۔ پروفیسر جمیل احمد نے مزید کہا ہے کہ موجودہ نظام میں اتنی سکت نہیں ہے کہ اس کی بنیاد پر کوئی مثبت تبدیلی آسکے ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں انقلاب کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ آئیں آپ سب بھی شیخ الاسلام کے دست و بازو بنیں اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو جڑسے اکھاڑیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
ماہانہ درس عرفان القرآن کی تقریب کا انعقاد مقامی ہال میں منعقد
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
ماہانہ درس عرفان القرآن مقامی ہال میں بعد از نماز مغرب منعقد ہواتقریب کی صدارت ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری محمد گلزار نے کی مہمان خصوصی ملک رحمان راہ نما تحریک منھاج القرآن اسلام گڑھ نے کی سٹیج پر دیگر شخصیات میں پیر محمد ادریس نقیبی، حاجی محمد یونس، حاجی نجابت حسین اور قاری قربان صدیقی شامل تھے نظامت کے فرائض قاری محمد ساجد ناظم دعوت تحریک منھاج القرآن اسلام گڑھ نے انجام دیئے تلاوت کی سعادت قاری زمان سلطان جب کہ نعت کی سعادت عبدالرشید اور سراج الحق صدیقی نے حاصل کی پروفیسر جمیل احمد زاہد مرکزی ناظم دعوت تحریک منھاج القرآن آزادکشمیر نے نہایت پر اثر، جامع اور عدیل درس عرفان القرآن ارشاد فرمایا درس عرفان القرآن میں مثالی نظم وضبط رہا اور تمام سامعین ہمہ تن گوش درس قرآن میں محور ہے اشرف قادری ، محمد رشید قادری، حاجی محمد سلیم اور ایم ایس ایم کے نوجوان انتظامی امور میں پیش پیش رہے اختتامی دعا قاری قربان صدیقی نے کروائی آخر میں حاضرین کی تواضع کے لیے مشروبات پیش کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن اور جملہ تنظیمات کامشترکہ اجلاس منعقد
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
تحریک منہاج القرآن اور جملہ تنظیمات اسلام گڑھ کا ہنگامی مشترکہ اجلاس۔ اجلاس میں 11 مئی کے احتتاجی مظاہروں کے حوالے سے انتظامات پر غور۔ تحریک منھاج القرآن کے کارکنان احتجاج کے لیے پر عزم۔ 11 مئی کے حتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کے لیے تن من دھن قربان کرنے کا عزم۔ احتجاج کے لیے بڑے پیمانے پر دعوت دینے کا پروگرام۔ تفصیلات کے مطابق تحریک منھاج القرآن اسلام و جملہ تنظیمات کا ہنگامی مشترکہ اجلاس۔ اسلام گڑھ کے ایک مقایم ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت محترم ظفر اقبال طاہر نے کی۔ حاضرین میں تحریک منھاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے عہدیداران اور ذمہ داران شامل تھے۔ اجلاس میں 11مئی کے احتجاجی مظاہروں کے انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس ضمن میں عہدیداران کو مختلف ٹاگٹ دیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترم ظفر اقبال طاہر نے کہا ہے کہ مرکزی احتجاجی مظاہرے راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔ جب کہ ملک کے 52 ضلعی ہیڈ کوارٹرپر کریٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف تاریخی مظاہرے ہوں گے۔ 65سال سے عوام کے سر پر ملط استحصال نظام کے خلاف عملی جدو جہد کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکا ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہوچکی ہے عوام کا لہو پیا جارہا ہے۔ اپنی تجوریاں بھری جارہی ہیں۔ اگر اب بھی اس ظالم نظام کے خلاف آواز نہ اٹھائی گئی۔ تو ہمارا تاریخ میں نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ اب انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ فرسودہ نظام گلنے سڑنے والا ہے۔ تمام کارکنان شیخ الاسلام کے اشارے کے منتطر ہیں۔ اور 11مئی کی طرح ان کی ہرکال پر دیوانہ وار لبیک کہتے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے 11 مئی کے احتجاج مظاہرے میں پورے زور و شور سے شرکت کرنے کا عزم کیا۔ شرکاء میں ظفر اقبال طاہر، پروفیسر جمیل احمد، ماسٹر برکت اللہ، قاری قربان صدیقی، اشرف محمود قادری، قاری عبدالماجد، محمد رشید قادری، فیاض احمد، حاجی محمد سلیم، قاضی خالد، ملک عبدالرحمان، منظور صاحب اور ایم ایس ایم نوجوان شامل تھے۔
صدرمعلم محمد عجائب کا سکول انچارج سنبھانے سے شاندار نتائج برآمد
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
گورنمنٹ مڈل سکول کے صدر معلم محمد عجائب اور ان کے پورے سٹاف ایلمنٹری بورڈ میں شاندار نتائج آنے پر عوام علاقہ کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ صدر معلم محمد عجائب نے جس دن سے مڈل سکول کا چارج سنبھالا ہے اس دن سے ادارے کے نتائج تسلی بخش رہا ہے۔ ایلمنٹری بورڈ کے نتائج میں شاندار کارکردگی پر ہم عوام علاقہ صدر معلم اور سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
سلطان محمود کی صدارت میں ٹیکنیکل اساتذہ کا ہنگامی اجلاس منعقد
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
ٹیکنیکل اساتذہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس زیر صدارت سلطان محمود مرزا منعقد ہوا۔ جس میں ٹیکنیکل اساتذہ کی ترقیابی سینیارٹی وائز کی جائے تاکہ ٹیکنیکل اساتذہ کو ان کا حق مل سکے۔ اور ان کی ترقیابی کے دروازے بھی بند نہ ہوں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم اس اجلاس کی وساطت سے ڈائریکٹر ٹیکنیکل سے اپیل کرتے ہیں کے ٹیکنیکل اساتذہ کی سینیارٹی نئے سرے سے مرتب کروائی جائے اور ہر ادارے میں سینیارٹی لسٹ موجود ہوتاکہ ٹیکنیکل اساتذہ کو یہ علم ہو کہ ان کی ترقیابی کے لیے کیا نمبر ہے اس کے علاوہ اگر ٹیکنیکل اساتذہ کو ان کے مطابق کورس حکومتی اخراجات پر کروائے جائیں تو اس سے بھی بہتری ہوگی۔ جن اساتذہ کی 20 سے 25 سال سروس ہو چکی ہے ان کو ترقیابی کے عمل سے گزار کر ان کا حق دیا جائے۔ اجلاس میں چوہدری محمد رمضان، محمد جمیل، مرزا رحمان، قاری حضر، محمد بشیر، عبدالحمید، عبدارحیم کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مہاجرین کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگار ی ہے ‘محمد عارف
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
پیپلزپارٹی کے رہنما ٹھیکیدار محمد معروف نے کہا ہے کہ مہاجرین کے مسائل آج بھی حل طلب ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ مہاجرین کے اندر سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے جو کہ انتہائی گھمبیر مسئلہ ہے۔ مہاجربستیوں میں ایم اے۔ بی اے ایف فرسٹ ڈویژن لڑکے لڑکیاں موجود ہیں۔ لیکن سٹم ظریفی یہ ہے کہ ایم ایس سی۔ بی ایس سی کہ مہاجرین کے بچے تعلیم ہونے کے باوجود نظر انداز کیے جارہے ہیں۔ ہم وزیر اعظم آزادکشمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ میرٹ کے مطابق اور تعلیمی صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرتیوں کا سلسلہ جاری کیا جائے۔ تاکہ غریب مزدور کا بیٹا بھی بھرتی ہونے کا خواب پوار کرسکے۔