کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کہوٹہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم عبدالواحد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی 100انار،08شوٹر بکس اور 24 عددچائنہ سٹک برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
128