لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کے علاوہ کوئی چوائس ہی نہیں،شاہدخاقان عباسی اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلنے والے آدمی ہیں۔پاکستان کو اس وقت یہاں سے لیڈ کرنے کے لیے شاہد خاقان عباسی کے علاوہ کوئی اور مناسب آدمی نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کی شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلنے والے آدمی ہیں۔شہباز شریف بھی بہت اچھے وزیراعظم ہے لیکن شاہد خاقان عباسی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے والے شخص ہیں۔ شہباز شریف کو قریب سے کام کرتے دیکھا ہے۔لیکن مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے بہتر وزیراعظم اس وقت کوئی نہیں ہو سکتا۔
اگر اداروں کو بھی ساتھ لانا ہے،سیاسی لیڈروں کو بھی ساتھ لانا ہے، معیشت بھی سنبھالنی ہے تو پھر شاہد خاقان عباسی بہترین چوائس ہیں۔ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، ن لیگ کے بہت سے لوگ اس سے خوش نہیں، انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماضی میں ن لیگ کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو کس طرف لے کرجارہےہیں ہمیں بیٹھ کرسوچنا چاہیے،گزشتہ حکومت میں اپوزیشن جس چیز پر تنقید کرتی تھی آج خود وہی کررہی ہے، ماضی سے سبق سیکھناچاہیےایسے اقدامات سےحکومت کا ہی نقصان ہوتا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ملک میں جو ہورہا ہے ن لیگ کے بہت سے لوگ اس سےخوش نہیں،کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت تھی کوئی سمجھتا ہوگا کہ ضرورت سےزیادہ ہوگیا مگر جو بھی ہورہاہے یہ اچھا عمل نہیں ہے۔ ملک کی کسی کو فکرہی نہیں بس کرسی کی لڑائی ہے۔
149