121

آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے‘ راجہ گلبہار اکرم

امانت اﷲ
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
آئندہ بجٹ میں دس یا پندرہ فیصد اضافہ نہیں بلکہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ ملازمین کو اس مرتبہ (لالی پاپ سے ٹرخایہ نہیں

جاسکتاآئندہ بجٹ میں ایڈھاک ریلیف اور عبوری ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ پے سکیلز کو ریوائز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہاؤس رینٹ کی شرع موجودہ پے سکیل پر کی جائے۔ ترقیابی بذریعہ سنیارٹی کے لیے پوری ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ کوشاں ہیں۔ اساتذہ کے حقوق کو ہر فورم پر اجاگر کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ اساتذہ یقین کامل رکھیں ان کے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے سیکرٹری جنرل راجہ گلبہار اکرم نے اساتذہ کے نمائدہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں سے اسلام گڑھ پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مثبت سوچ کے ذریعے اساتذہ کے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے جدو جہد کی اور ہمیں اپنی ذمہ داریاں کا پورا ادراک ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اساتذہ کے پے سکول کو ریوائز کرے کیوں کہ تین سال کے بعد سکیلز ریوائزڈ کیے جاتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی دیکھیے کہ چھہ سال گذرنے کے بعد سکیلز ریوائزڈ نہ کرنا ملازمین کے ساتھ بڑی ذیادتی ہے۔ راجہ گلبہار اکرم نے کہا ہے کہ ہم وہ بات کبھی بھی نہیں کرتے ہیں جس سے حکومت کے لیے مسائل پیدا ہوں۔ ہم وہ بات کرتے ہیں۔ جو ہمارا بنیادی حق ہے۔ اور بنیادی حق کے لیے جدو جہد کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کیوں کہ اساتذہ نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اس کا یہ تقاضا ہے کہ ہم دیانتداری کے ساتھ اساتذہ کے حقوق کے لیے جدو جہد کریں۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ کتنی ناانصافی ہے کہ ہاؤس رینٹ کو گذشتہ کئی سالوں سے فریز کردیا گیا ہے ۔ آج کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ہاؤس رینٹ کی شرع کو موجودہ پے سکیلز کے مطابق بڑھایا جائے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم مطابلہ کرتے ہیں۔ ایڈھاک ریلیف اور عبوری ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے اور ہم وفاقی وزیر خزانہ سے امید رکھتے ہیں۔ کہ آئندہ بجٹ جہاں عوام دوست ہوگا ۔ وہاں وہ ملازمین دوست اور استاد دوست بجٹ بھی ہونا چاہئے۔

جو پارٹی ایک صوبہ میں حکومت نہیں چلا سکتی وہ ملک کیسے چلائے گی‘راجہ ناظم علی
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈا ٹ پی کے‘اسلام گڑھ
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر اجہ ناظم علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے 11 مئی کی ہڑتال کی کال سے ملک میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا اور موجودہ حالات میں اسی طرح کی کال بے وقت کی راگنی ہے۔ عمران خان کو اب آئندہ الیکشن تک انتظار کرنا چاہئے ۔ جو پارٹی ایک صوبہ میں حکومت نہیں چلا سکتی وہ ملک کیسے چلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ سابقہ الیکشن میں تحریک انصاف جہاں سے جیتی وہاں تو انتخابات ٹھیک ہوئے ہیں اور جہاں سے ہار گئی وہاں دھاندلی کیسے ہوگئی۔ پاکستان کی سیاسی قیادت کو اس جھنجر سے نکل کر عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔ عمران خان کی باتوں میں تضاد ہے۔ کبھی وہ مشرف کو لیڈر مانتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ وہ غدار ہے۔ چوہدری افتخار کو وہ سب سے بہتر چیف جسٹس مانتے تھے اور اب کہتے ہیں۔ کہ انھوں نے بھی الیکشن میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کبھی وہ جیو کے ساتھ چندا مانگتے تھے اب کہتے ہیں کہ جیو بھی الیکشن ہرانے میں ملوث ہے۔ اس طرح کی باتوں سے عمران خان کی شوخ کا اندازا لگایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ میاں نواز شریف پاکستان کو ہر بحران سے باہر نکالیں گے اور ملک کو ایک دفعہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ابھی تو مسلم لیگ ن کی حکومت پیپلز پارٹی کا گند صاف کررہی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان اختلاف اور چوہدری یاسین اور اکبر کی لڑائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو وزیر اعظم اپنے حلقہ میں کوئی کام نہیں کرا سکا۔ وہ آزادکشمیر میں کیا ترقی کروائے گا۔ حلقہ نمبر 2 میں سڑکوں کی حالت دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے کہ وزیر اعظم کو تعمیر وترقی سے کتنی دلچسپی ہے۔ انھوں نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی قیادت خاص کر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اور آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی۔

گرلز ہائی سکول بڑجن میں سائنس کلاس اجراء ہونے سے طالبات کو مشکلات کا سامنا
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈا ٹ پی کے‘اسلام گڑھ
گرلزہائی سکول بڑجن میں سانئس کلاس کا اجراء نہ ہوسکا۔لائق طالبات دور دراز کے پبلک اداروں میں داخلے لینے پر مجبور۔غریب والدین ماہانہ ایک بچے پر پانچ ہزار سے زائد پیسے خرچ کرنے پر مجبور۔وزیر اعظم چودھری عبدالمجید ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے سکول میں سائنس کلاس کے لیے سٹاف مہیا کریں اور سائنس کلاس کے اجراء کو ممکن بنائیں ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کنیلی کے نواحی گاؤں بڑجن میں سائنس سٹاف موجود ہونے کے باوجود سائنس کلاس کا اجرا ء نہ ہوسکا ۔گزشتہ روزمقامی لوگوں کے ایک وفد نے صدر معلمہ سے ملاقات کی اور سائنس کلاس کے اجراء کی درخواست کی ۔صدر معلمہ نے سکول بلڈنگ میں کمروں کی کمی، سکول میں پانی نہ ہونے اور سٹاف کی کمی ہونے کی بنا پر کلاس چلانے سے انکار کردیا ۔حالانکہ مقامی لوگوں کے وفد نے صدر معلمہ کو یقین دلایاکہ ہم سائنس مدرس کو ذاتی خرچ پر مامور کروائیں گئے لیکن بات نہ بنی جس کے بعد سائنس پڑھنے والی بچیاں مایوسی کا شکار ہوگئیں ۔جبکہ غریب والدین پانچ ہزار سے زائد اخراجات اور بچوں کو پبلک اداروں میں داخل کروانے پر مجبور ہوگئے۔وزئر اعظم چودھری عبدالمجید ،وزیر تعلیم میاں عبدالوحید،اورسیکرٹری تعلیم چودھری خورشید سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کریں تاکہ بچیاں مقامی سطح پر سائنس کی تعلیم حاصل کرسکیں ۔

ہر سال نصاب میں تبدیلی سے غریب شحض ہر سال نئی کتب خریدنے پر مجبور
امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈا ٹ پی کے‘اسلام گڑھ
ریاست کے اندر کتب کا دوہرا معیار اساتذہ ،طلباء اور والدین کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ۔ٹیچر ز فاونڈیشن اور آزاد جموں کشمیر ٹیکسٹ بورڈ مظفر آباد مہنگی ترین اور غیر معیاری کتب ہیں ۔کبھی بھی کتب بروقت مارکیٹ میں نہیں آتیں ۔ہر سال نصاب میں تبدیلی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے غریب شخص ہر سال نئی کتب خریدنے پر مجبور ہیں ۔حالیہ ایلیمنڑی بورڈ میرپور کے نتائج میں جن اداروں میں ٹیچر فاونڈیشن نصاب پڑھایا گیا ان کامجموعی رزلٹ 55%سے کم رہا ۔جبکہ پنجاب بورڈ کا نصاب پڑھانے والے اداروں کے نتائج 85%سے اوپر رہے ۔عوام علاقہ اور تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب رائج رہنے دیا جائے جو بروقت مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے اور انگریزی میڈیم یا اردو میڈیم کے جھگڑے سے مبرا ہے۔

ایک لازمی مضمون فیل بچوں کو پاس کرنے پر وزیر تعلیم کے شکرگزار ہیں‘ راجہ گلبہار اکرم
امانت اﷲ
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے جنرل سیکرٹری راجہ گلبہار اکرم نے کہا ہے کہ ہم وزیر تعلیم میاں عبدالوحید اور سیکرٹری تعلیم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کہ انھوں نے ہماری تحریک پر ضلع میرپور ایلمنٹری بورڈ کو بھی ایک لازمی مضمون فیل بچوں کو پاس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مثبت سوچ کے ذریعے تمام معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور اسی وجہ سے ہمیں پزیرائی ملی ہے۔ ہم اساتذہ کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

ہمیشہ سے ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ ترقیاتی بذریعہ سینیارٹی ہو نی چاہئے‘راجہ گلبہاراکرام
امانت اﷲ
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
آزادکشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے سیکرٹری جنرل راجہ گلبہار اکرم نے کہا ہے کہ ایڈہاک تقرریوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ اور ہمارا ہمیشہ یہ مطالبہ رہا ہے کہ ترقیابی بذریعہ سینیارٹی ہونی چاہئے۔ اور خالی ہونے والی آسامی پر تحت قوائد تقرری کی جائے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ناظم اعلیٰ تعلیمات(نسوان) میرپور جونیئر ایڈھاک تقرریوں کو ختم کرکے بذریعہ سینیارٹی معلمات کی ترقیابی کو عمل میں لایا جائے۔ اور اس کے بعد خالی ہونے والی آسامیوں پر طریقہ کار کے مطابق تقرریاں کی جائیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ سائنس جونیئر معلمات جو کنٹرکٹ پر بھرتی ہوئی تھیں۔ اور جن کی مدت ملازمت تین سال ہوچکی ہے۔ ان کو بغیر انٹر ویوں کے کنفرم کیا جائے۔

چوہدری یٰسین کوٹلی اور بالخصوص حلقہ چڑھوئی کے عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں‘خرم شہزاد
امانت اﷲ
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘اسلام گڑھ
پی ایس ایف کے مرکزی رہنما چوہدری خرم شہزاد نے کہا ہے کہ چوہدری لطیف اکبر کے حواری اوقات میں رہیں۔چوہدری یٰسین کے جانثار کارکن حساب لینا جانتے ہیں۔ چوہدری یاسین کے ایک حکم پر جان بھی حاضر ہے۔ شرپسند عناصر اوچھے ہتھکنڈوں کی بجائے چوہدری یٰسین کاسیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی جرات پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری خرم شہزاد نے کہا ہے کہ چوہدری یٰسین کوٹلی اور بالخصوص حلقہ چڑھوئی کے عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ قائد کشمیرچوہدری یٰسین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکال لیں گے۔ سیاسی یتیموں کا چوہدری یٰسین کا مقابلہ کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔ چوہدری یٰسین ہمارے محبوب قائد اور شیر کشمیر ہیں ان کے لیے کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں۔


خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں