راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی کاروائی،قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم گرفتار، ملزم شہزاد نے زمین کے تنازعہ پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ہارون کو قتل جبکہ حمید اور وقار کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،ملزم کا ساتھی عمر بن طیب قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہو چکا ہے،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائی گی، ایس پی صدرسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرترجمان راولپنڈی پولیس
93