171

شہزادہ کاشف رشیدکی تیسری برسی 25مئی کو عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

چکسواری(چودھری واجدعلی نمائندہ پنڈی پوسٹ) ممتازسیاسی وسماجی شخصیت عبدالرشیدبھٹی کے صاحبزادے شہزادہ کاشف رشیدکی تیسری برسی 25مئی بروزاتوارکوعقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔ شہزادہ کاشف رشیدکے ایصال ثواب کے لیے 25مئی بروزاتواربوقت نو صبح ان کی رہائشگاہ حمیدآبادپرمحفل پاک منعقدہوگی ۔محفل پاک سے مولاناعبدالرزاق چشتی چےئرمین مذہبی بورڈ پی پی آزادکشمیراورمفتی محمدوسیم رضامفتی وزیراعظم سیکرٹریٹ آزادکشمیرخصوصی خطاب فرمائیں گے ۔حافظ عابدقادری تلاوت کلام کی سعادت اورمحمدحسن زیب نقیبی ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔دن بارہ بجے دعاہوگی جبکہ بعدازنمازعشاء محفل پاک سے مولانامحمدیوسف رضوی المعروف ٹوکے والی سرکارخصوصی خطاب فرمائیں گے ۔عبدالرشیدبھٹی نے تمام دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں